کوئٹہ کی رقی سے وفاق کی غفلت نا قابل برداشت ہے، مولانا عبدالحق

371

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وفاق وصوبائی حکومت کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مسائل ،ترقیاتی کاموں سے غفلت وکوتاہی ناقابل برداشت ہے، سریاب روڈ توسیع منصوبہ سمیت ضلع کے شہری وقریبی علاقوں کے سڑکوں گلیوں ونالیوں کو فوری طور پر پختہ کیاجائے بجٹ آتے ہی سڑکوں کا منہ کالا کرناقومی خزانہ ضائع اور اپنی جیب بھرنے کے مترادف ہے ۔سریاب روڈ دکانداروں کو معقول معاوضہ دیا جائے ۔صوبائی دارالحکومت میں اکثراوقات ٹریفک جام ، عدم صفائی،برساتی نالوں سمیت نکاسی آب کے مسائل شہری حکومت نہ ہونے اور بدعنوانی وحکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔ حکومت صوبائی دارالحکومت کے مسائل فی الفور حل کرتے ہوئے کوئٹہ کی ترقی کیلیے خصوصی یکیج کا اعلان کریں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کی اپنی وصوبہ بھر کی آبادی تعلیم، صحت اور روزگارکیلیے کوئٹہ آنے پر مجبور ہیں لیکن کوئٹہ میں نہ صحت کی بہترین سہولیات ہیں اور نہ ہی تعلیم کی بدقسمتی سے روزگار بھی برائے فروخت ہے ۔صوبائی دارالحکومت میں کامیاب ہونے والے ممبران اسمبلی بھی کوئٹہ کے مسائل پر خاموش خواب غفلت کا شکارہے سیاسی پارٹیوں نے بھی صوبائی دارالحکومت کے مسائل سے روگردانی کی ہے جماعت اسلامی نے ہر وقت ہمیشہ کوئٹہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اوراس کے حل کیلیے ہر فورم پر بھر پور آوازبلند کیا ہے ۔نواکلی بائی پاس روڈ،سریاب روڈتوسیعی منصوبہ ہو یاکچلاک ومغربی بائی پاس کے مسائل اس حوالے سے جماعت اسلامی نے ہر فورم پرآوازبلند کی ہے حکومت نواکلی بائی پاس روڈ،سریاب روڈ توسیعی منصوبہ ،کچلاک سمیت شہرکے اندر گلیوں نالیوں ،برساتی نالوں صفائی وٹریفک مسائل کو ترجیح دیکر اسے حل کرنے کیلیے فوری قابل عمل منصوبہ بنائیں صرف وعدوں واعلانات کا دور گزرگیا اب عملی کام کی ضرورت ہے۔