لاڑکانہ ،گھریلو ناچاقیوں پر نوجوان کی خودکشی

230

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی میں 23 سالہ نوجوان آصف علی میربحر نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث درخت میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی جس کی نعش ورثا نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردی جہاں اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خودکشی کی ہے۔ مزید معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔ دوسری جانب نوجوان کی نعش ورثا گھر لے گئے جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔