ڈسکہ میں شفاف انتخاب کو یقینی بنایا جائے، حمزہ شہباز

116

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتظامیہ ڈسکہ میں شفاف انتخاب کو یقینی بنائے، عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے والے کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہاکہ دھاندلی کرانے کاحکومتی حکم ملے تو الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران اور عملہ اسے ماننے سے انکار کردے ۔انہوںنے کہاکہ انتخابی ووٹ اور ڈبے کے ساتھ کھلواڑ عوام اور پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا ۔الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ کاونٹر فائلز کی کڑی نگرانی کی جائے ۔الیکشن کمشن کا عملہ یقینی بنائے کہ کاونٹرفائلز ووٹ کی پرچی کے سیریل نمبر کے ساتھ میچ ہو ،خبردار کرتا ہوں کہ عوام ایسی کسی بھی کوشش کی سخت مزاحمت کریں گے ،یہ صرف ڈسکہ کا نہیں ،پورے پاکستان کا الیکشن ہے، ووٹ چوروں کی شکست ان کی اقتدار سے روانگی کا ذریعہ بنے گی ۔انہوںنے کہاکہ ان شااللہ 10 اپریل کوایک بارپھر ڈسکہ کے عوام کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔ عوام ووٹ کے ذریعے مہنگائی، بے روزگاری کا ظلم ڈھانے والے لٹیرے حکمرانوں کو مسترد کرے۔