کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد

310

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کو قبر سے باہر نکال لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے لاشوں کی شناخت اور ان کو اجتماعی قبر میں دفنانے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق
کوہاٹ میں پہاڑی علاقے بوبوخیل میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اس علاقے کی سرحد نوشہرہ سے ملتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جس جگہ سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہاں مزدور ایک گڑھا کھود رہے تھے۔ اس دوران ان لاشوں کا انکشاف ہوا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ لاشوں کا تعلق شانگلہ سے بتایا جارہا ہے۔ اسی طرح یہ بھی کہا جارہا ہے کہ طالبان نے 2011 میں کچھ مزدروں کو اغواء اور قتل کرکے یہاں لاشیں پھینک دی تھیںلیکن یہ علاقہ بالکل ویران تھا، یہاں کسی کا آنا جانا نہیں تھا لیکن آج ریسکیو آپریشن کیا گیا۔پولیس کے ساتھ ریسکیو ٹیموں نے قبر سے سولہ لاشوں کو نکال لیا ہے، لاشوں کی شناخت اور ان کے رشتہ داروں سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس حکام تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی لاشوں کو یہاں پر کیوں اور کب دفنایا گیا؟ کیا ان کو قتل کیا گیا؟ لاشوں کا ڈی این اے اور فرانزک کے ذریعے لوگوں کی شناخت کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔