کوہاٹ: صوبہ خیبر پختون خؤاہ کے ضلع کوہاٹ کے پہاڑی علاقے جموں تور چھپر میں اجتماعی قبر سے 16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اجتماعی قبر سے 16 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس ترجمان فضل نعیم کے مطابق برآمد کی گئی لاشیں کافی بوسیدہ ہیں جو اجتماعی قبر سے ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی اطلاع چرواہے نے دی۔
ڈی پی او کے مطابق 29 ستمبر 2011 میں شانگلہ کے 16 مزدور لاپتہ ہو گئے تھے، اور ممکنہ طور پر یہ لاشیں انہی مزدوروں کی ہیں۔
خیال رہے کہ مارچ 2012 میں کوہاٹ سے ہی ’جواکی‘ کے پہاڑی علاقے میں اجتماعی قبروں سے 50 سے زائد لاشیں ملی تھیں۔