قانون سب کیلیے برابر ہونا چاہیے، مراد سعید

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن قانون سب کیلیے برابر ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن اپوزیشن ارکان کو کھلی چھوٹ دے کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ رہا ہے۔ این اے 249 کی ضمنی انتخابی مہم میں وفاقی وزرا کی شمولیت سے متعلق الیکشن کمیشن کے انتباہ کے حوالے سے کہا ہے کہ میرے کراچی پہنچنے سے پہلے بیان جاری کر دینا سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہوتا ہوں تو اپوزیشن ارکان ایوان سے بھاگتے ہیں، اب کراچی آنے سے بھی خوفزدہ ہیں، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا ماحول فراہم کرے، ساتھ ہی انہوں نے آج سے کراچی میں انتخابی مہم میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے، مراد سعید کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی شیڈول ہیں۔