نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے ایک فیصلے میں کہا کہ جموں میں زیرحراست روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے سے متعلق مقررہ کارروائی پوری کیے بغیر انہیں میانمر نہیں بھیجا جائے گا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنہ اور جسٹس وی سبرامنیم پر مشتمل بینچ نے محمد سمیع اللہ نامی شخص کی مفاد عامہ سے متعلق عرضی پر یہ حکم سنایا۔ بینچ نے کہا کہ جموں میں زیر حراست رکھے گئے کم از کم 168 روہنگیا پناہ گزینوں کو رہانہیں کیا جائے گا، بلکہ سبھی کو مراکز میں ہی رہنا ہوگا۔ کچھ روہنگیا افراد کی جانب سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں رہا کرکے بھارت ہی میں رہنے دیا جائے۔