عمران خان کا زیادتی سے متعلق بیان سطحی ہے، مریم اورنگزیب

235

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان زیادتی سے متعلق بیان سطحی ہے، وزیر اعظم سے نہ معیشت چلتی ہے، نہ غریبوں کو روزگار ملتا ہے، ترجمان ن لیگ ۔وزیراعظم عمران خان کے ریپ کے موضوع پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان سے نہ معیشت چلتی ہے، نہ غریبوں کو روزگار ملتا ہے، مہنگائی ختم ہوتی ہے نہ حکومت چلتی ہے، بس زبان ہے وہ بھی ٹھیک نہیں چلتی ہے ۔ ہمیشہ جہالت اور بداخلاقی کا پرچار کرتی ہے ۔ عمران صاحب معصوم بچوں کا فحاشی کی وجہ سے ریپ ہورہا ہے۔ یہ بیان دے کر عمران خان نے معصوم ریپ وکٹمز اور ان کے گھر والوں کا دل دکھایا ہے ۔ عمران صاحب کے بیان پر ہر پڑھا لکھا اور باشعور فرد حیران، پریشان اور فکرمند ہے ،عمران خان کا بیان ان کی سوچ ، ناقص علمی اور دماغی خلل کا ثبوت ہے۔ ان کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس معاملے میں بھی مکمل نابلد، عمومی جاہلانہ مردانہ سوچ کے مالک ہیں ۔