کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہر میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پرڈپٹی ڈائریکٹر بینکنگ سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے رام جی لین میں واقع ایک پلازہ سے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 3 افراد سمیع اللہ ، نقیب اللہ اور کفایت اللہ کو گرفتار کر کے 90 لاکھ روپے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔