کوئٹہ ،وفاقی تحقیقاتی ادارے کی حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی،3 گرفتار

252

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کو ئٹہ میںوفاقی تحقیقاتی ادارے نے کو ئٹہ نے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ا یف آئی اے حکام مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مسجد روڈ پر حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینکنگ سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے رام جی لین میں واقع ایک پلازہ سے حوالہ کا کاروبار کرنے والے تین افراد سمیع اللہ ، نقیب اللہ اور کفایت اللہ کو گرفتار کر کے 90 لاکھ روپے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔