اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پیر کو گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونا تھا جہاں تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جانا تھا۔ پیکج میں پاور پروجیکٹس، سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل تھے۔ذرائع کے مطابق دورے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔