وزیراعظم نے کہا ہے اپوزیشن کو منہ نہ لگائیں،شیخ رشید

110

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جان کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں وہ آناچاہیں تو24 گھنٹے میں پاکستان واپس آنے کے لیے ڈاکو منٹس فراہم کریں گے ۔ مریم کے باہر جانے کی کوئی درخواست نہیں آئی تاہم عمران خان مریم نواز کو باہر بھجوانے کی نواز شریف والی غلطی کبھی نہیں کریں گے۔پی ڈی ایم عملاً ختم ہوچکی ہے ، لانگ مارچ کھڈے لائن لگ گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی پھوٹ میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ اب لانگ نہیں لونگ مارچ ہوگا۔ 11جماعتیں تھی ہی ڈھائی جماعتیں، ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا نے آزادی مارچ کیا تو خوارہوگیا تھا وزیراعظم نے میٹنگ میں کہا کہ اپوزیشن کو منہ نہ لگائیں ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں مسلم لیگ ن میں دو گروپ ہیں ایک انتہا پسندی کا ہے جس میں مریم اورنواز شریف کے ساتھ چل رہا دوسرا مائلڈ گروپ جس میں نیا مائلڈ سافٹ ویئر ہے جو جوڈو کراٹے پر یقین نہیں رکھتا بلکہ مذاکرات اور گفتگو پر یقین رکھتا ہے وہ حمزہ اور شہباز شریف کا ہے ۔