اسلام آباد جانیوالی پرواز حادثے سے بچ گئی، اسد عمر بھی سوار تھے

186

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے سے بچ گیا جس میں اسد عمر بھی سوار تھے۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائر کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ائر پورٹ پر اتارلیا گیا اور مسافروں کو ائر پورٹ لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔ سیرین کے جہاز میں فنی خرابی کو چیک کیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی جہاز میں موجود تھے۔ وہ کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ پرواز نمبر ای آر 502 ایک بجے کے قریب روانہ ہوئی تھی اور اسے دو بج کر دس منٹ پر واپس اتارا گیا۔