حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس پارک پہنچے پر سولنگی برادری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا شاندار استقبال کیا ۔سراج الحق نے سولنگی برادری کے سردار زبیر سولنگی کی دستار بندی کی جس میں سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے سندھ اور بلوچستان کے عمائدین عبدالرحمان سولنگی‘ غلام محمد سولنگی‘ سردار دلبر نظامانی‘ رئیس نظیر سولنگی ‘ سردار جنید سولنگی‘ سردار خالد سولنگی‘ سردار فدا سولنگی ودیگر شریک تھے ۔سراج الحق نے سردار زبیر سولنگی اور ان کی برادری کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی اور جماعت اسلامی کی جانب سے برادری کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ انہوںنے سردار زبیر احمد کو تفہیم القرآن کا تحفہ بھی پیش کیا۔علاوہ ازیں سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ جماعت اسلامی حیدرآباد کے نائب امیر ڈاکٹر سیف الرحمن کے والد ، رکن جماعت غلام محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔وہ ٹنڈو محمد خان میں سندھ آباد گار بورڈ کے رہنما عبدالمجید نظامانی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔