جنوبی پنجاب صوبے پر حکومت نے یوٹرن لے لیا، شاہد خاقان

151

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے پر بھی یوٹرن لے لیا،حکومتیں تماشوں سے نہیں چلتیں، بزدار حکومت کو عمران خان جا کر چلاتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن سے قبل جن لوگوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا آج وہ لو گ کہا ں ہیں آج
تک ان سے صوبہ نہیں بن سکا، پھر انہوں نے سیکرٹریٹ بنانے کا ڈھونگ رچایا لیکن جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بھی ختم کر دیا حکومت کی ہر روز یوٹرن پالیسی بدل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی حکومت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں مخلص ہے تو پھر آئیں اور پنجاب اور قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی قرارداد لائیں، ان سے نہ تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا اور ہزارہ صوبہ یہ صرف ڈارمے اور تماشے لگانے کے ماہر ہیں۔ انہو ں نے کہا پورا ملک اور معیشت ڈوب گئی ہے لیکن یہ صرف ڈرامے بازیاں کر نے میں مگن ہیں ۔