کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں جمعہ اور اتوارکو کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے، تاہم اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز اور دودھ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔