قصور میں بڑا اسپتال بنایا جائے 2 اپریل بروز جمعہ 10 بجے دن۔۔

164

بابا بلھے شاہ سوشل سیکورٹی ہسپتال قصور میں لیبر روم اور آپریشن کی تمام سہولیات دی جائیں، محکمہ سوشل سیکورٹی کو ضلع قصور سے ماہانہ سات کروڑ روپے اور اسی ہزار سوشل سیکورٹی کارڈز بن چکے ہیں اس کے باوجود محکمہ اور محکمہ سوشل سیکورٹی پنجاب کے کمشنر کی ہٹ دھرمی اور مزدور دشمنی ہے کہ قصور میں صرف ایک دس بیڈ کا غیر فعال ہسپتال ہے، محکمہ اسے بھی ختم کرنے پر تلا ہوا ہے۔ قصور کی ٹریڈ یونینوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور کے اسی ہزار مزدوروں بشمول لواحقین چار لاکھ افراد کے علاج معالجے کے لیے قصور میں بڑا ہسپتال بنایا جائے اگر موجودہ اسپتال ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
(مرسلہ:ذوالفقار علی آل قصور پاور لومز ورکرز یونین قصور)