اکیلے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں‘ بلاول

274

 

نوڈیرو(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کیسے چلانی ہے یہ صرف ہم جانتے ہیں ، اسی تسلسل کو لے کر پنجاب حکومت گراتے تو وفاق کے سلیکٹڈ خود ہی بھاگ جاتے ، اکیلے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، تحریک انصاف اور آئی ایم ایف کی ڈیل سے سیاست ومعاشی صورتحال پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، جنہوں نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیاانہی کے ووٹوں سے سینیٹر بنے، 50سال سے زائد عمر کے تمام افراد سے درخواست ہے کہ خود کو رجسٹر کرا کے ویکسین لگوائیں۔نوڈیرو میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مل کر یا اکیلے ہی اپوزیشن کے لیے تیار ہیں، ہم کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔