کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی: ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

165

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پوراکرنے کے لیے نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں ٹیکس ریکوری عملے کو 3 ماہ میں ریکوری 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایات کردی گئی ہے جب کہ عملے کوٹیکس وصولی کی روزانہ رپورٹ دینے کا بھی پابند کردیا۔ ریکوری ہدف پورانہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا،۔ذرائع نے بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کمرشل ، رہائشی ٹیکس اورواٹر چارجز کی وصولی کیل یے مہم تیز کردی ہے، اس ضمن میں 5 لاکھ سے زائد کے نادہندگان کو 14 یوم تک کیل یے نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریکوری عملے نے نادہندگان کی فہرستیں بھی تیارکرلی ہیں اور 500 سے زائد بڑے نادہندگان کو پہلے مرحلے میں واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹس دیے جائیں گے۔