ڈسکہ ضمنی انتخاب :سیکرٹری الیکشن کمیشن کا انتظامات پر اظہاراطمینان

69

ڈسکہ(صباح نیوز)سیکرٹر ی الیکشن کمیشن اختر نذیر کی زیر صدارت اہم انتظامی اجلاس حلقہ این اے 75ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں منعقدہوا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،
ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، ونگ کمانڈر رینجرز، نمائندہ پاکستان آرمی، ڈپٹی کمشنر، سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن کے ٹرانسپورٹیشن پلان، سیکورٹی پلان اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کے حوالے سے کیے گئے اقداما ت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کریں۔