راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات راولپنڈی نے نجی بنجر زمینوں پر جنگلات اُگانے کے منصوبے کے تحت 5 ہزار کنال اراضی پر شجرکاری مکمل کرلی۔ محکمہ جنگلات راولپنڈی کے حکام کے مطابق وزیر اعظم بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت محکمہ جنگلات پنجاب نے مختلف اضلاع میں کسانوں اور کاشتکاروں کو عملی شجر کاری میں شریک کرتے ہوئے نجی خالی اور بنجر زمینوں پر جنگلات اُگانے کا منصوبہ شروع کیاتھا۔ اس سلسلے میں راولپنڈی، چکوال اور مضافات میں 5 ہزار کنال سے زائد نجی رقبے پرشجر کاری مکمل کی جا چکی ہے۔