بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ،نیلم جہلم سرچارج ختم

194

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔وفاق نے بجلی کے بلوں پر عاiد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچارج کی مد میں جمع ہونے والے 5 ارب روپے سے زاید کی رقم صارفین کو واپس کی جائے گی جب کہ دسمبر 2018ء سے لے کر اب تک جمع ہونے والے سرچارجز کا اسپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ، اس ضمن میں وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔