اسلام آباد ( آن لائن ) سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کر دی، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا
رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کے درمیان ملاقات ہوئی۔جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔ سعودی عرب نے ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ سعودی عرب گرین انشیٹو میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی معاہدہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مختلف سطح پر ماحولیاتی بحران پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔