لاہور ہائیکورٹ: ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی

173

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سید کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی جس میں آم کے درخت کاٹنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار وکیل کمال حیدر نے نشاندہی کی کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کیلیے سیکڑوں درخت کاٹے گئے، اس سے نہ صرف آم کی پیداوار بری طرح متاثر ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھے گی، پاکستانی آم کی اندرون اور بیرون ملک بہت مانگ ہے اور درخت کاٹنے سے آموں کی برآمد بھی متاثر ہوگی، استدعا ہے کہ ملتان میں آم کے درختوں کی کٹائی فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔