سکھر ،پولیس مقابلے میں ڈاکوکی ہلاکت کا معاملہ ،عدالت نے مقدمہ درج کرنے سے روک دیا

201

سکھر(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ میں ڈاکو کی ہلاکت کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ سکھربنچ نے ایس ایس پی سکھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم روک دیا، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ماتحت عدالت کے حکم پر اسٹے آرڈر دے دیا، ایڈووکیٹ محفوظ اعوان نے کہا کہ امداد تنیو نامی ڈاکو پر 17 سے زائد سنگیں مقدمات درج تھے، ماتحت عدالت نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، تھانہ کندھرا کی حدود میں پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوئے، عدالت نے 20 اپریل تک اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔