وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اسدعمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ وزیراعظم نے اسلام آبادکے شہریوں کیلئےصحت سہولت کارڈنظام لانےکی منظوری دے دی۔
انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخوا پہلا صوبہ تھا جس نے صحت سہولت کارڈ کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی صحت سہولت کارڈ کا نظام نافذ ہوگا۔
اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ….. تمام اسلام آباد کے مقیم شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نطام لانے کی منظوری دے دی. خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ تھا جس نے اس سہولت کا اعلان کیا اور پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہو گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 2, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان صحت کارڈ کو ملک بھر میں پھیلانے کے لیے پرعزمُ ہیں اور اس طبی سہولت کو پورے پاکستان میں مہیا کرنے کے لیے مرحلہ وار پالیسی پر گامز ن ہیں۔