کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ ہائی کورٹ نے معمول کے کیسز کی سماعت مؤخر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمول کے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک مؤخر کردی۔ رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 11 اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہوگی۔
اہم مقدمات چیف جسٹس اطہر من اللہ کی منظوری سے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔