راولپنڈی پولیس کے چھاپے‘ 25 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

237

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں اشتہاری مجرموں، پرچی جوا اور شیشہ پینے کے مراکز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او
ائرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی خورد برد میں ملوث گروہ کا سہولت کار اشتہاری مجرم عمران غفور کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے کورولا کار برآمدکر لی گئی۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیشہ نوشی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے کے قبضے سے منشیات، شراب اور ممنوع سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پرچی جوئے کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے2نوسر بازوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے نقدی1600روپے اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کا سہولت کار اشتہاری مجرم رحیم اللہ کو گرفتار کرلیا، جو 2020ء سے پولیس کو مطلوب تھا۔ علاوہ ازیں ضلعی پولیس نے منشیات فروشی، آتشبازی اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان گرفتارکر لیے اور مختلف انواع کا اسلحہ قبضے میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ اُدھر تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی میں آتش بازی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔