افغانستان: فوج کی گھروں پر شیلنگ، 2 خواتین شہید فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

159

کابل (صباح نیوز) افغان صوبے ننگر ہار کے علاقے میں غیر ملکی فوج کی رہائشی مکانوں پر بھاری گولہ باری سے کئی مکان تباہ، 2 خواتین شہید جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب ہلمند میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 3 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔