اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری اور آئی سی سی آئی تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے
اعتمادمیں لیے بغیر ہفتہ وار 2دن کاروبار بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا، جس کی وجہ سے مختلف جگہوں پر بدمزگی بھی پیدا ہوئی ہے۔ تاہم چیمبر کی ٹریڈرز کمیٹی کے کنوینیئر خالد چودھری نے فوری طور پر اسلام آباد بھر کی مارکیٹوں کے عہدیداران کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں تمام عہدیداران نے رائے دی تھی کہ ہفتے میں کاروبار صرف ایک دن بند کیے جائیں اور اگر مجبوری کی وجہ سے کاروبار بند کرنا ناگزیر ہو تو بعض مارکیٹوں میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کی جائے جبکہ بعض میں ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند کیا جائے جبکہ یہ بندوبست صرف 11اپریل تک ہونا چاہیے۔