کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال کر تجارت کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

405

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا اب تجارت کر رہے ہیں لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی حالت تباہی کے دہانے پر ہے، کہاں گئی وہ ٹیم جو کہتی تھی کہ تین ماہ میں سب ٹھیک کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہتے تھے کہ باہر سے لوگ آکر نوکریاں کریں گے، نواز شریف تجارت کرے تو غدار یہ کریں تو حب الوطنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈبل
اسٹینڈرڈ ہے جسے ساری قوم پہچان چکی ہے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا بیانیہ اب لوگوں کو سمجھ آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 73 سالوں سے بھٹک رہے ہیں،ہم سے پیچھے رہنے والے ملک آگے نکل گئے۔