ن لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کا ریکارڈ پی ٹی آئی کو دینے کی استدعا مسترد

130

اسلام آباد (صباح نیوز) غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ(ن) کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی۔ مسلم لیگ(ن) کے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے پی ٹی آئی کو ن لیگ کا ریکارڈ دینے کی درخواست
مسترد کر دی ہے۔کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب میں کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پر کی جائیں گی۔ گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ (ن) نے اپنے اکائونٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی۔