این اے 249 کے شہری ہمیں موقع دیں، مصطفی کمال

214

کراچی (آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 249 کے شہری پی ایس پی کو موقع دیں، مجھ سے بہتر عوام کے مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا، لوگ سوتے تھے میں کام کرتا تھا، ہم سے بہتر مسائل حل کرنے کا کوئی دعویٰ کرے تو غلط بیانی سے کام لے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 249 کے مرکزی الیکشن دفتر یوسی 33 سیکٹر 9ایف سے بڑی تعداد میں نوجوانوں، پختونوں اور مختلف برادریوں کی پی ایس پی میں شمولیت اور این
یوسی 30 دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20 سال پہلے لوگ کراچی میں روزگار ڈھونڈنے آتے تھے آج ہمارے نوجوانوں کے پاس نوکری نہیں، پینے کا پانی، اسپتالوں میں ڈاکٹر اور دوا نہیں، کچرا اٹھنا موضوع بحث ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی کی جانب این اے 249 میں انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی سے علما سرائیکی اتحاد ونگ کے مرکزی سکرٹری نشر و اشاعت محمد حنیف کی قیادت میں وفد نے این اے 249 کے مرکزی الیکشن دفتر میں ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی ارکان نیشنل کونسل و ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر عبداللہ شیخ بھی موجود تھے۔