زرداری کیخلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے، فواد چوہدری

387
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیں اور کمیشن نے 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو ارسال کی تھی، جس کے بعد اسے آج وفاقی کابینہ کے فیصلے بعد پبلک کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائند اینڈ ٹیکنا لوجی کا کہنا تھا کہ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں قائم کیے گئے کمیشن نے سوئس کیسز کا اوریجنل ڈیٹا ریکورکیا ہے،براڈ شیٹ کے مسئلے پر احمر بلال صوفی ، حسن ثاقب، غلام رسول، عبدالباسط اور شاہد بیگ کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کورونا ویکسین  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو کتے کے کاٹنے کی ویکسین ابھی تک نہیں بنا سکے، پاکستان میں ابھی ویکسین بنانے کی صلاحیت موجود نہیں،ہم نےماضی میں سول آراین ڈی پر فوکس نہیں کیا۔