گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت یوم پاکستان کی منفرد تقریب

185

گوادر( نیوزڈیسک ) گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت یوم پاکستان کی منفرد تقریب کا انعقاد ‘ گوادرکرکٹ اسٹیڈیم اور اس کے عقب میںواقع پہاڑکو پاکستانی جھنڈے کے رنگوں والے برقی قمقموںسے مزین کیا گیا۔ چاروںطرف حرکت کرتی سبز وسفید رشنیوںکے ساتھ قومی ترانوں اور سجاوٹ نے ماحول پر سحر طاری کردیا۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھاٹی کے ڈی جی شاہ زیب خان کاکڑ نے تحریک قیام پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کوبرصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کے قیام فیصلہ کیا اور علامہ محمد اقبال کے افکار اور بابائے قوم محمد علی جناح کی قیادت میںپاکستان کی صورت عظیم مقصد حاصل کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میںگوادر بندرگاہ کومرکزی حیثیت حاصل ہے‘ سی پیک کے تحت جاری منصوبے پاکستان سمیت خطے کی تقدیربدل دیںگے۔ تقریب کو مقامی اور غیرملکی سیاحوں نے بے حد سراہا۔اس موقع پر پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔