چوکیدار نے خودکشی کرلی ،دیگر حادثات و واقعات میں 5 جاں بحق

116

۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہرقائدمیںمختلف حادثات وواقعات میں5افراد جاںبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے ڈیفنس فیز5خیابان مومن میں بنگلے پر تعینات چوکیدار نے خودکو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ متوفی کی شناخت 45سالہ عبدالرحمن ولد حکیم خان کے نام سے کی گئی ، پولیس کے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے گلشن معمارسے نیوکراچی اللہ والی آنے والی سڑک پر مبینہ پولیس مقابلے میں شدیدزخمی ڈاکو9روزبعددم توڑگیا۔ گلشن اقبال بلاک 1کے قریب گھرکے زیرزمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر25سالہ نوجوان سید محمد علی ولداقبال پاشا جاں بحق ہوگیا ۔ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیرہالٹ پر ٹرین کی زد میں 72سالہ شخص کٹ کر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت فیض احمد ولد علی محمد کے نام سے کی گئی ،متوفی ملیر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ گڈاپ سٹی کے علاقے راہو گہرام گوٹھ میں ڈکار ہوٹل کے قریب جھاڑیوں میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے جناح اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 65سال کے قریب ہے اور لاش ایک روز پرانی ہے جبکہ لاش کے قبضے سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مددسے لاش کی شناخت ہوسکے۔ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا جسے فوری طور پرریسکیو اہلکاروں نے نیم بیہوشی کی حالت میں نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں نوجوان کی شناخت18 سالہ حمیرولد عبدالرحمن کے نام سے کر لی گئی ، نوجوان شیر شاہ کا رہائشی تھا اوردوستوں کے ہمراہ پکنک پر سینڈزپٹ آیاہواتھا جہاں وہ نہانے ہوئے تیزلہروں کی نظر ہو گیا تھا تاہم فوری طور پر نوجوان کو سمندر سے نکال لیا۔ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔