شاہ لطیف ٹاؤن میں 40جھونپڑیاں خاکستر، کمسن بچی جھلس گئی

103

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن جوگی موڑ پر جھونپڑیوں میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں اور ایک کمسن بچی جھلس کر زخمی ہوگئی جبکہ عبداللہ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں جوگی موڑکے قریب واقع جھونپڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی یکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ دوگاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور 2گھنٹوں کی جدوجہد کے آگ پر قابو پالیا۔فائربریگیڈ کے عملے کے مطابق آتشزد گی کے نتیجے میں40جھونپڑیاں اور ان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ ایک بچی بھی جھلس کر زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ عثمانیہ مسجد کے قریب واقع ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پورٹ قاسم اتھارٹی کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔