پی ا ین ایس نصرکا کینیا کے شہر ممباسا کا خیر سگالی دور

206

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بر اعظم افریقا میں تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی ا ین ایس نصرنے کینیا کے شہر ممباسا کا خیر سگالی دورہ کیا۔ ممباسا بندرگاہ آمد پر جہاز کا استقبال پاکستان کے ہائی کمشنر، پاکستان کے مشیردفاع اور میزبان بحریہ کے حکام نے کیا۔ممباسا میں قیام کے دوران ، مشن کمانڈر اور پی ا ین ایس نصرکے کمانڈنگ آفیسر نے کینیا کے پرنسپل سیکرٹری برائے دفاع ، ممباسا کے ڈپٹی گورنر اور کینین بحریہ کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران ، مشترکہ مفادات کے امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر زوردیاگیا۔ مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کینیا کے عوام کے لیے بالعموم اور کینین نیوی کے لیے با لخصوص خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ مشن کمانڈر نے کشمیر کے عوام پر بھارتی مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے معززین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیر قانونی الحاق کی متنازع حیثیت پر بھی روشنی ڈالی۔