دادو ،قبضہ مافیا سے میری زمین واگزار کرائی جائے ،راشد مشوری

285

دادو(نمائندہ جسارت)مدارس اور مساجد کی زمین پر قبضے خلاف دادو میں ہنگامی پریس کانفرنس ۔تفصیلات کے مطابق درگاہ مشوری شریف کے صاحبزادہ محمد راشد مشوری، غلام رسول پنہور، جیندل پنہوراور علی بخش پنہورو دیگر نے دادو پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیھ دبی میں غلام رسول پنہور کی 12 ایکڑ اور کچھ گھنٹے زرعی زمین ہے جو ان کو والد کی طرف سے ملی ہوئی ہے جو سب رجسٹرار دادو کے پاس رجسٹرڈ ہے اور ان کے کاغذات بھی یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ زمین رئیس نبن خان لونڈ کو عارضی طور پر مقادے پر دی گئی تھی جس پر اب ان کے بیٹوں سرفراز لونڈ، ظفر لونڈ، امید علی لونڈاور صفدر لونڈ نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے جبکہ ہم نے ایسی شکایات رئیس نبن خان لونڈ کو بھی دی تو انہوں نے اپنے بیٹوں کو ہدایات کی تاہم وہ نافرمان بیٹے اپنے والد کی ہدایات قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں وہ زمین غلام رسول پنہور کی ذاتی ملکیت ہے جو انہوں نے درگاہ مشوری شریف کے صاحبزادہ راشد مشوری کو دی ہے جس زمین پر مدارس اور مساجد بنائی جائے گی۔ راشد مشوری نے مزید کہا کہ جب میں نے اپنا حق مانگنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا تو رئیس نبن خان لونڈ کے بیٹوں نے ایک کرائے دار رحمت اللہ لونڈ کو ساتھ لے کر ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے زمین کا کوئی ریکارڈ نہیں دکھایا آج میں اس زمین کا مکمل ریکارڈ لے کرآیا ہوں جس کو پوری قوم دیکھ لے اگر قبضہ مافیا گروپ کے پاس کوئی زمین کا ریکارڈ موجود ہے تو وہ اپنا ریکارڈ ڈپٹی کمشنر دادو کے پاس لے آئیں تو فیصلہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے قبضہ ختم کرانے کیلیے جدوجہد جاری کی ہے تو وہ بااثر قبضہ مافیا ہمیں خاموش رہنے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں اگر ہمیں کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے وہ ذمہ دار ہوںگے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر دادو، تحصیلدار دادو، ریونیو عملداروں سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ زمین کا ریکارڈ چیک کروا کر فیصلہ کیا جائے بصورت دیگر جماعت القاسمیہ کے پلیٹ فارم سے پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔