اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر )اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہوٹل اور 10 دکانیں سیل کی گئی ہیں جب کہ شادی ہالز کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ریسٹورینٹس سیل کرکے 35 ہزار روپے جرمانہ کیا۔حکام کے مطابق زائد قیمتیں وصول کرنے پر دکانداروں کو 35 ہزار جرمانہ کیا گیا۔