سکھر، مولانا محمد اعظم بروہی کے گوٹھ نوازو جاگیر میں جامع مسجد اعظم کا افتتاح

193

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے رفیق فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع جیکب آباد میں مولانا محمد اعظم بروہی کے گوٹھ نوازو جاگیر میں جامع مسجد اعظم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، حاجی دیدار علی لاشاری، مولانا محمد موسیٰ ملاح بھی موجود تھے۔ بعد ازاں افتتاح پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مسجد کو اہالیان بستی کے لیے خیر وبرکت کا مرکز بنائے۔