ایران کا یورینیم کی 20 فیصدافزودگی جاری رکھنے کا اعلان

121

 

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا کی طرف سے تمام پابندیاں ختم نہیں کردی جاتیں، ایران میں یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی میں کمی نہیں کی جائے گی۔ ایرانی پریس ٹی وی نے حکومت کا یہ موقف ایک اعلیٰ عہدے دار کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے نشر کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نئی تجاویز پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جن میں مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل جوہری سرگرمیاں کم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا