انسانی آبادی سے الگ تھلگ جزیرے پر خرگوشوں نے قدیم دریافت کرڈالی

606

رواں ماہ میں اپنی نوعیت کی عجیب و غریب دریافت ہوئی جو کسی انسان کی کاوش یا حادثے کا نتیجہ نہیں تھیں بلکہ ایک خرگوش نے کی۔ خرگوشوں کے ریوڑ نے زمین میں بل بنانے کے دوران 9000 سالہ قدیم پتھر اور کانسی کے زمانے کے نمونے کا ایک ذخیرے کو نمایاں کیا جس کو ویلش کے جزیرے سکوکولم میں دفن کیا گیا تھا۔

سکوکھولم جزیرے مینلینڈ ویلز کے مغرب میں بیرہ سیلٹک میں ہے اور پیمبرو شائر ساحل سے دو میل دور ہے۔ اس وقت اس پر صرف دو لوگ آباد ہیں؛ سمندری جانوروں کے ماہرین رچرڈ براؤن اور جیزل ایگل جنہوں نے اس حیرت انگیز دریافت کو پایا۔

ماہرین نے اس دریافت کی تصاویر متعلقہ شعبے کو بھیجیں جنھوں نے اسے ایک قدیم زمانے کے آلے کے طور پر شناخت کیا۔

یہ آلہ لگ بھگ 6،000 سے 9،000 سال پرانا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا استعمال پتھر کے زمانے کے شکاریوں نے کشتیاں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی تیاری میں کیا تھا۔