سکھر، نواں گوٹھ کے مکینوں کا میونسپل انتظامیہ کیخلاف احتجاج

80

سکھر (نمائندہ جسارت) نواں گوٹھ کے مکینوں کا میونسپل انتظامیہ کیخلاف احتجاج۔ بندھانی برادری کے چیئرمین شریف بندھانی کی سرپرستی میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریا کے کنارے ہونے کے باوجود ہزاروں شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کئی کئی روز نواں گوٹھ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں۔ پانی کی عدم فراہمی کے باعث نواں گوٹھ کے سیکڑوں گھروں میں رہنے والے ہزاروں شہری اضطراب کی زندگی گزار رہے ہیں۔