فرید انصاری کی والدہ کے انتقال پر پی پی رہنماؤںکااظہارتعزیت

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، جنرل سیکرٹری لالا عبدالرحیم اور سیکرٹری اطلاعات وقاص شوکت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور انچارج پیپلز سیکرٹریٹ کراچی فرید انصاری کی والدہ کے انتقال گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی پارٹی خدمات اور جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔