عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ہیں، اعتزاز احسن

277

اسلام آباد(صباح نیوز)معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹراعتزاز احسن نے کہاہے کہ عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ہیں،مریم نواز نے کوئی قربانی نہیں دی، انہیںان پر ہے جنہیں انہوں نے ایکسٹینشن دی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں کے سامنے پیش ہوئی، مریم نواز کو پیپلزپارٹی پر غصہ نہیں ان پر ہے جنہیں انہوں نے ایکسٹینشن دی، مریم نواز نے کوئی قربانی نہیں دی،وہ کس لکیرکی بات کررہی ہیں؟ مسلم لیگ ن نے توسیع اس لیے دی کہ انہیں توقع تھی کہ انہیں کوئی ریلیف ملے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز پریشان ہیں کیونکہ ان کے والد بھی باہر ہیں اوریہ اکیلے ہی سیاسی جنگ لڑ رہی ہیں، نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے، بڑے انقلاب باہر بیٹھ کر نہیں آ سکتے،میری ذاتی رائے ہے کہ عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ہیں، میں نے نواز شریف کو دیکھا ،ان کے دور حکومت میں سخت جیل بھی کاٹی، میں انہیں جانتا ہوں،جب موقع ملتاہے تون لیگ والے فرارہوجاتے ہیں،کون سی قربانیوں کی بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز سیاست میں نئی ہیں، ایسی برق رفتاری نہیں ہونی چاہیے، سیاست آگ کا دریا ہے اس میں بڑے کشٹ کاٹنے پڑتے ہیں، مریم نواز کو بہت جلد بڑے اختیارات اور شہرت مل گئی ہے، حکومت ان کی حفاظت کرے،اگر انہیں کچھ ہوا تو ملک میں بڑا بھونچال آئیگا، جیسا مریم نواز کا شعار ہے ہمارا ایسا رویہ نہیں۔