مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں مزید2نوجوان شہید

214

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے محاصرے کو 600 روز مکمل ہوگئے، اس دوران بھارتی فوج نے 323 کشمیریوں کو شہید اور ایک ہزار 753 کشمیریوں کو زخمی کیا۔5 اگست 2019ء کے بعد سے اب تک بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران 323 کشمیریوں کو شہید اور پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار 753 کشمیریوں کو زخمی کیا۔ دوسری جانب
ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔قابض فوج نے گزشتہ شام سے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔