حافظ نعیم الرحمان نے جرأت مندی سے کراچی کا مقدمہ لڑا ہے‘عبدالجمیل

107

کراچی(پ ر)کورنگی لانڈھی میں عظیم الشان حق دو کراچی ریلی امیر جماعت ضلع کورنگی عبد الجمیل خان کی قیادت میں مرکزی ریلی میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی‘ریلی میں سیکرٹری ضلع عبدالحفیظ‘نائب امرا ء سید اقبا ل سعید‘محمد شفیق دیگر ذمے داران عاشق علی خان۔منصور فیروز اورمنصور احمد ناظمین علاقہ جات بھی ہمراہ تھے۔عبدالجمیل خان نے اس موقع پر ریلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی فقیدالمثال اور تاریخی یادگار ریلی کراچی کے عوام کی جانب سے جماعت اسلامی پر اعتمادکا اظہار ہے۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے جرأت مندی کے ساتھ کراچی کا مقدمہ لڑا ہے۔حکمرانو ںکو کراچی کے مسائل حل کرنے ہونگے۔کراچی کے عوام کو حقوق دیے بغیر کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔پاکستان کی ترقی کراچی کے مسائل حل کر کے ہی حاصل ہوسکتی ہے۔