مصطفی کمال کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

78

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہولی امن ، محبت اور خوشیوں کا تہوار ہے، پاک سرزمین پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے ہندو برادری سے اپیل کی کہ وہ ہولی کے موقع پر جہاں ہولی کی خوشیاں منا رہے ہیں وہاں ہندو برادری کے غریب ترین طبقے کا بھی خاص خیال رکھیں اور اپنی عبادات میں ملک میں امن وامان کے قیام، مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے خصوصی دعا کریں۔