لاڑکانہ ،تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے دو سائیکل سوار بچے زخمی،دونوں کی ایک ایک ٹانگ ضائع

262

 

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈوکری شہر کے غلام نبی شاہ مست روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر سائیکل پر سوار ماچھی کالونی کے رہائشی 10 سالہ ضمیر جونیجو اور 14 سالہ رشید چنا شدید زخمی ہوئے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع پر اہل خانہ نے پہنچ کر زخمی بچوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دونوں بچوں کی ایک ایک ٹانگ ضائع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹروں نے بچوں کو کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک زخمی بچوں کا علاج جاری تھا۔